17 اپریل، 2015، 5:46 PM

آیت اللہ موحدی کرمانی

آل سعود خائن الحرمین اور امریکہ و اسرائیل کے خادم ہیں

آل سعود خائن الحرمین اور امریکہ و اسرائیل کے خادم ہیں

مہر نیوز/17 اپریل / 2015 ء : اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ کے خطیب نے سعودی عرب میں آل سعود کی خیانتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کا خادم الحرمین کا دعوی بالکل جھوٹا ہے اور یہ بات عالم اسلام پر واضح ہوگئی ہے کہ وہ خادم الحرمین نہیں بلکہ خائن الحرمین ہیں وہ در حقیقت امریکہ و اسرائیل کے خادم ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں نماز جمعہ آیت اللہ موحدی کرمانی کی امامت میں منعقد ہوئی جس میں لاکھوں مؤمنین نے شرکت کی۔ نماز جمعہ کے خطیب نے سعودی عرب میں آل سعود کی خیانتوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ آل سعود کا خادم الحرمین کا دعوی بالکل جھوٹا ہے اور یہ بات عالم اسلام پر واضح ہوگئی ہے کہ وہ خادم الحرمین  نہیں بلکہ خائن  الحرمین ہیں وہ در حقیقت امریکہ و اسرائیل کے خادم ہیں۔

آیت اللہ کرمانی نے یمن پر سعودی عرب کے وحشیانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کس منطق کی بنا پر سعودی عرب نے ایک اسلامی اور عربی ملک یمن پر جنگ مسلط کی ہے؟ سعودی عرب، کس جرم کی بنا پر یمن کے بےگناہ اور مظلوم عوام کا قتل عام کررہا ہے ؟ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کے یمن پر حملے کے نتیجے میں 2500 افراد شہید ہوگئے ہیں جن میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں۔

آیت اللہ موحدی کرمانی نے کہا کہ سعودی عرب نے یمن پر حملہ کرکے خودکشی کا ارتکاب کیا ہے سعودی عرب کو چاہیے کہ وہ فوری طور پر یمن پر اپنے بھیانک جرائم کو بند کردے ورنہ عرب قومیں سعودی عرب کو کبھی معاف نہیں کریں گی۔

News ID 1853611

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha